۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آیت الله حسن صانعی

حوزہ/ مجمع تشخیص مصلحت نظام اسلامی ایران کے رکن آیت اللہ الحاج شیخ حسن صانعی دار فانی کو الوداع کہہ کر دار بقاء کی طرف کوچ کر گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع تشخیص مصلحت نظام اسلامی ایران کے رکن آیت اللہ الحاج شیخ حسن صانعی 89 سال کی عمر میں، آج بروز جمعہ دار فانی کو الوداع کہہ کر دار بقاء کی طرف کوچ کر گئے ہیں۔

مرحوم و مغفور کی نمازِ جنازہ، کل بروز ہفتہ حسینیہ جماران تہران میں ادا کر دی جائے گی۔

آیت اللہ صانعی کے جسد خاکی کو، ان کی وصیت کے مطابق قم المقدسہ کے معروف قبرستان وادی السلام میں سپردِ خاک کر دیا جائے گا۔

مرحوم و مغفور آیت اللہ الحاج شیخ حسن صانعی انقلابِ اسلامی ایران کے سرگرم اراکین اور امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ اور رہبرِ انقلابِ اسلامی کے دیرینہ ساتھیوں میں سے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .